پٹنہ 24مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بہاراسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھورہی قیمتوں پروزیراعظم نریندر مودی پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی کی کپتانی میں ان پٹرولیم اشیا کی قیمتیں سنچری کی قریب پہنچ گئی ہیں۔مسٹر یادو نے آج سوشل نیٹورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھے پوسٹ میں کہا کہ مودی جی کی بہترین کپتانی میں تیل کے کھیل میں پٹرول ۔ڈیزل سنچری مارنے کے قریب ہیں۔اپوزیشن کے لیڈر نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ سے عام لوگوں کی زندگی پر پڑ رہے اثرات کے بارے میں لکھا ناظرین کی آنکھوں میں آنسو ۔ اسٹیڈیم میں سناٹا۔خیال رہے کہ گزشتہ دس دنوں میں ملک کے چار بڑے شہریوں دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت میں تقریباََ 2.25روپے اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباََ 2.15روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔